Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

” جنون عشق “ کی نمائش کیلئے تیاریاں

ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی فلم ” جنون عشق “ کی نمائش کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ، فلم کا میوزک یکم اپریل کوریلیز ہوگا جبکہ فلم کی نمائش 12اپریل کو پاکستان بھر میں کی جائے گی۔ فلم میں گلوکار راحت فتح علی ، سائرہ نسیم اور حمیرا چنا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ موسیقی ایم ارشد نے ترتیب دی ہے ۔ فلم میں لیجنڈ اداکار شاہد ،عدنان خان، ماہی خان ، عامر قریشی، راشد محمود ، لکی ڈیئر نے کام کیا ہے جبکہ آفرین پری او رماہ نور نے آئٹم سانگ کئے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر اصغر علی ہیں۔

 

شیئر: