Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

اداکارہ ریما نے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ریمان خان نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا اور اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ریما نے بتایا کہ والد کی ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ان لوگوں نے بہت مشکل وقت دیکھا اورایسا بھی ہوا کہ ہمیں کئی بار بھوکے پیٹ سونا پڑا۔ریما نے کہاکہ اپنے گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لئے میں نے شوبز انڈسٹری جوائن کی،مجھے یہاں بہت کامیابیاں ملیں۔ وہ 3 بہنیں اورایک بھائی ہیں اور وہ سب سے بڑی ہیں۔وہ گھر کے حالات کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں تاہم انہوں نے اپنی بہنوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی۔اپنی شادی سے متعلق ریما نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی اس وقت میری چند ساتھی اداکاراو¿ں نے یہ افواہ پھیلادی تھی کہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق نہ صرف پہلے سے شادی شدہ بلکہ ایک بچے کے باپ بھی ہیں تاہم ایسا کچھ نہیں ۔ طارق بھی میری طرح اپنے گھر کے بڑے بیٹے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے ان کی شادی دیر سے ہوئی لیکن میں اب اپنی شادہ شدہ زندگی میں بہت خوش ہوں اور ہمارا ایک چار سال کا بیٹا اذلان ہے جس کے بعد ہماری دنیا مکمل ہوگئی۔ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کی خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق اپنے کام سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ شادی کے دوسرے روز وہ مجھے چھوڑ کر اسپتال چلے گئے تھے۔ میں حیران رہ گئی کہ شاید میں ڈاکٹر صاحب کو پسند نہیں آئی تاہم مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ اپنے کام اور مریضوں سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ریما نے کہا کہ بچپن سے انہیں پڑھائی لکھائی کا بہت شوق تھا آج بھی وہ اپنے بیٹے کو اسکول بھیج کر خود کالج جاتی ہیں اور ماسٹرز کررہی ہیں۔ریما نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررہی ہیں۔
 

شیئر: