Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

شارع صاری اور ملک فہد روڈ پل کا کام شروع

جدہ۔۔۔ جدہ میونسپلٹی نے شارع مکرونہ اورطریق مدینہ کے درمیان شارع صاری 18ماہ کیلئے جزوی طور پر بند کردی۔ جمعہ کے روز سے بندش پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ ٹھیکیدار نے شارع صاری اور ملک فہد روڈ پل کے کام کا آغاز کردیا۔ قائم مقام گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے اس حوالے سے جدہ گورنریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہیں مذکورہ پل کے حوالے سے بریف کیاگیا۔ امن عامہ کے ڈائریکٹر خالد الحربی نے اس امر پر زوردیا کہ تمام متعلقہ ادارے تال میل پیدا کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو راحت پہنچانے کا اہتمام کریں۔ انسانی ضرورتوں کو مدنظر رکھا جائے۔

شیئر: