Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان کی حمایت پرسدھو کپل شو سے باہر

 دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما پاکستان کی حمایت پر اپنے پروگرام سے نکالے گئے نوجوت سنگھ سدھو کے دفاع میں آگئے۔چندی گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپل شرما نے نوجوت سدھو کو شو سے نکالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ۔ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ پلوامہ حملے جیسے واقعات رونما نہ ہوں تاہم سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں اور نہ سدھو کے معاملے پر پروپیگنڈا کرنا ٹھیک ہے۔ کسی پر پابندی لگانا اور سدھو کو شوسے باہر نکالنا ، یہ معاملات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ۔کپل شرما نے کہا کہ ابھی نوجوت سدھو کی کچھ اور مصروفیات ہیں ،اس بنا پر وہ فی الوقت ہمارے شو کا حصہ نہیں البتہ ان کی عدم موجودگی میں ارچنا پورن سنگھ شوکی شوٹنگ میں شامل ہیں۔
 

شیئر: