Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

گلوکارعلی ظفرکی عدالت میں طلبی

سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گلوکار و اداکار علی ظفر کو ذاتی حیثیت میں 9فروری کو طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے میشا شفیع کے خلاف شہادت کے لئے 9فروری کو علی ظفر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔میشا نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر علی ظفر نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

 

شیئر: