Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

گووندا کا بھانجا پر اسرار طور پر ہلاک

بالی وڈ اداکارگووندا کے بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش صبح ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ موت کی وجہ فوری سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب گووندا کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا۔
 

شیئر: