Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

تمام بہنیں حجاب کا استعمال شروع کر دیں،اداکارہ نور

     اداکارہ نور نے کہا ہے کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہماری روایات کا حصہ بھی ہے ،میں اپنی تمام بہنوں سے یہی کہوں گی کہ وہ حجاب کا استعمال شروع کر دیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بے پردگی کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پاتی ہے۔ جب خواتین نے ایک ڈھال کا سہارا لیا ہو تو کسی کی میلی نظر اس طرف نہیں جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں شوبز کی رنگین دنیا میں تھی تو اس وقت مجھے ان باتوں کا زیادہ احساس نہیں تھا مگر اب جب اللہ کریم کی رحمت سے دین کی طرف مائل ہوئی تو عورت کی شرم و حیاءاور عصمت و عفت کا بھرپور احساس ہوا ۔

 

شیئر: