Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سلمان کی والدہ کترینہ کوبہو بنانے کی خواہشمند

 بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔سلمان خان کی شادی کا نہ صرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے۔ سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان ،کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔ کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں، ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر سے روابط استوار کر لئے تھے لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں۔ ماں کی خواہش کے برعکس شادی سلمان خان کو شادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔
 

شیئر: