Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ادیتی سنگھ پاکستانی فیبرکس کی برانڈسفیر

 ملکی فنکاروں کے بعد غیر ملکی فنکاروں کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگاہے ۔صف اول کی ہندوستانی فنکاروں کو پاکستانی فیشن انڈسٹری نے میگا بجٹ کی بنیاد پر اپنے برانڈز میں ”اِن“ کرنا شروع کر دیا جس کی ابتدا گزشتہ دنوں فیبرکس برانڈ نے معروف ہندوستانی اداکارہ ادیتی سنگھ کو برانڈ سفیر مقرر کر کے کی ہے ۔ اس حوالے سے فیبرکس برانڈکے عمران عاطف کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے انٹرنیشنل اسٹارز کو مہم میں شریک کر رہے ہیں۔ہمارے غیر ملکی فنکاروں سے رابطے جاری ہیں۔ اداکارہ ادیتی سنگھ کے بعد مزید فنکاروں کو برانڈز کی ثقافتی سفارت کاری کےلئے آفرز مل رہی ہیں۔
 
 

شیئر: