ریاض.... برطانوی جریدے ڈیلی میل کی ایک تصویر نے دنیا بھر میں سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا گیا تھا کہ 70ہزار مسلمان برمنگھم شہر میں جمع ہیں۔سوشل میڈیا کے ایک ماہر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ برطانوی جریدے کا یہ دعویٰ سمجھ سے باہر ہے۔امریکی جریدے ویکلی اسٹینڈرڈ نے اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا۔برمنگھم کے ایک شہری کا یہ بیان نقل کیا گیا کہ میرے علم کے مطابق ایسی وسیع و عریض سڑک برمنگھم شہر میں نہیں۔ویکلی اسٹینڈرڈ نے توجہ دلائی کہ یہ تصویر امریکی ریاست البامہ کی ہے۔ تصاویر کی امریکی ایجنسی جی ٹی نے یہ سارے دعوے مسترد کرکے بتایا کہ مذکورہ تصویر نہ برطانوی شہر کی ہے اور نہ ہی امریکہ کے کسی علاقے کی ہے یہ تصویر 17جولائی 2015ءکو ترانہ کی ایک شاہراہ پر نماز عید کی ہے۔