پاکستانی ٹویٹر صارفین کے جانب سے بلوچستان ہمارا فخر ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
محمد حنظلہ طیب نے ٹویٹ کیا : بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جو پورے ملک کے لیے اثاثہ ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے دشمنوں نے بلوچستان پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے لیکن ان کی ہر کوشش ناکام ہوئی ہے اور اسکا سارا کریڈٹ ہماری مسلح افواج اور بلوچ قوم کو جاتا ہے۔
اقصی جانباز کے مطابق : پاکستان ترقی کے راستے پر چل نکلا ہے اور یہی بات ہندوستان سے برداشت نہیں ہو رہی ۔ ہندوستان مسلسل سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
ارم احمد خان نے لکھا : پاک چین دوستی بلوچستان میں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔
بلاول شاہ نے ٹویٹ کیا : بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے اور یہ ترقی کر کے پاکستان کا مستقبل سنوار سکتا ہے۔
جہانگیر خان کا کہنا ہے : سی پیک کا منصوبہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ بلوچستان کو ہوگا۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ کیا : ہمیں اپنے بلوچ بھائیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ دلیری کے ساتھ اس پاک سرزمین سے بھارتی شر پسندی کا مقابلہ کیا۔
امجد اقبال نے لکھا : بلوچستان پورے دنیا میں گوادر کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل کرگیا ہے اور اندورن پاکستان بلوچستان تک رسائی کے لئے سڑکوں کو بحال بچھایا جارہا ہے۔
عمر حیات نے کہا : بلوچستان کے اندر قتل وغارت گری کا کھیل کھیلنے والی بھارتی ایجینسیوں کو پاک فوج کے جوانوں نے اپنے جذبوں سے محدود وسائل سے کچل کے رکھ دیا۔ سلام ہے پاک فوج ۔