Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

#عثمان_بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار کی تقرری کو تاحال سیاسی اور صحافتی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کی تقرری کا ایک بار پھر دفاع کیا گیا ہے۔ اس ساری بحث کو لے کر ٹویٹر صارفین کا کیا کہنا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
بلال ناصر نے لکھا ‏: وزیراعلی پنجاب عثمان بُزدار پر وہ لوگ تنقید کرتے ہیں جو اس ملک کےمتوسط طبقے سے تعلق رکھنےوالوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے،آج عمران خان نے کہا کے جس طرح سے میں نے کرکٹ میں انضمام الحق اور وسیم اکرم کو بنایامجھے عثمان بزدار بھی وسیم اکرم بنتے نظر آ رہا ہے میں اسکی مکمل تائید کرتا ہوں۔
مریم نیاز نے لکھا : ‏وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہومز منصوبےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پنجاب میں وزیراعلیٰ کا بادشاہ جیسا تصور بن چکا تھا مگر ہم نے ایک پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ چُنا،عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں۔
حمزہ چوہدری کا کہنا ہے : ‏‎جناب وزیر اعظم کو پتا ہونا چاییے کہ عثمان بزدار بزدار قبیلے کے سربراہ ہیں۔اس لئے وہ متوسط گھرانے سے تعلق نہیں۔تونسہ کے تحصیل ناظم تھے تو وہاں بجلی اور پانی کیوں نہیں دی تھی تب؟یہ خوبی نہیں بلکہ ان کی اپنی نا اہلی تھی۔یا اللہ پنجاب کے حال پر رحم فرما۔
ایک صارف نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مشورہ دیا‏ : عثمان بزدار صاحب میڈیا اور جعلی صحافی و لفافہ دانشور اینکر حضرات نے آج تک آپ کو وزیراعلیٰ تسلیم نہیں کیا اور آپ کی مسلسل دفاعی پوزیشن آپ کے لیے مزید مشکلات کھڑی کرے گی۔بہتر ہے کہ آستینیں چڑھائیں اور پنجاب میں ڈلیور کر کے دکھا دیں، ان کی دانشوری اپنی موت آپ مر جائے گی۔
سائرہ انور کے مطابق ‏: پی ٹی آئی کے اپنے حلقوں میں ہی وزیراعلی عثمان بزدار کو کمتری کا شکار کیا جارہا ہے۔ جیسے گهر کی مالکن اپنی کام والی ماسی کو سامنے بٹها کر کہتی ہے یہ بهی میری بیٹی کی طرح ہی ہے۔
عمیر خان نے ٹویٹ کیا : ‏خان صاحب! پنجاب میں ایک طرف چودھری برادران،دوسری طرف چودھری سرور،تیسری طرف جہانگیرترین،علیم خان اور بیچ میں دی لیجینڈ عُثمان بُزدار،خان صاحب،پلیز توجہ دیں،کہی پاور کے چکّر میں نیاپنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے۔
احمد بیگ نے کہا : ‏عثمان بزدار "کمزور" وزیراعلیٰ ہے؟ بھئی اس میں کیا وٹامن ڈی کی کمی ہے؟ یا اسکی ہڈیاں کمزور ہے؟کمزور وہ صرف اسلئے ہے کہ بولتا بہت کم ہے شوبازی نہیں کرتا، سادہ انسان ہے، بڑے بڑے صحافیوں کیساتھ اسکا تعلق نہیں، ان کو دعوتیں نہیں دیتا، اسلئے کمزور ہے۔
 

شیئر: