احتساب کے عمل پر اسمبلی میں بحث کا حکومتی اشارہ
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہا ہے کہ انتخابی دھاندلی پر کمیٹی کے قیام کی طرح احتساب کے عمل سے متعلق بھی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے تاہم احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا، ہم نے اپوزیشن لیڈر کی اجلاس میں شرکت کی مخالفت نہیں کی۔
فواد چودھری نے کہا کہ احتساب اور مقدمات کا عمل ہمارا شروع کیا ہوا نہیں ہے، اس کے باوجود ہم احتساب کے عمل پر اسمبلی میں بحث کے لیے تیار ہیں مگر ملک لوٹنے والوں کے خلاف آہنی شکنجے میں کمی نہیں آنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ پنجاب اسمبلی میں کل جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ یتمام ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نیب خود مختار ادارہ ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔