Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

’’ڈکٹیٹر سے کوئی احتساب نہیں‘ تلوار سیاستدانوں پر گرتی ہے‘‘

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ملک اور آئین کے لیے قانون بناتی ہے لہٰذا نئے دوستوں کی باتوں کا برا نہیں منانا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنے وعدے پورے کرے تاہم نئی حکومت جمہوری روایات کو مسخ کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے اور عوام پریشان ہیں۔ صرف 2 ماہ میں ہی ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافے کے بعد بھی کسی کو احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی حکومت میں ڈالر اتنا اوپر تک نہیں گیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرز نے ملکی سالمیت کو تباہ کیا اور ملک کو توڑا۔ ڈکٹیٹر حکمران ملک توڑ دیتے ہیں لیکن کوئی احتساب نہیں ہوتا۔ سارے سوالات اور تلوار سیاستدانوں پر آکر گرتی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - پاکستان: خون کی کمی سے متعلق خوفناک انکشاف
 

شیئر: