Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پی ٹی آئی کی کراچی کابینہ‘ ایک عہدے پر کئی تعیناتیاں

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے ناراض کارکنوں اور ارکان کو کراچی کابینہ میں شامل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خرم شیر زمان نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کی 35 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی کراچی کابینہ میں ایک عہدے پر کوئی افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ اشرف قریشی کو کراچی کابینہ کا جنرل سیکرٹری جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر 4 افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کابینہ میں 10 نائب صدر، 7 جوائنٹ سیکرٹریز، 13 سیکرٹریز کو مختلف شعبوں کی ذمے داری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زینب قتل کیس،مجرم کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

شیئر: