Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

فلسطین پر استعمار ختم کیا جائے ،سعودی عرب

نیویارک ۔۔سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے منشور کے مطابق فلسطینیوں پر قائم استعمار ختم کرانے کی جدوجہد تیز کرے ۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی قرار دادیں نافذ کراتے ہوئے ہر طرح کا استعمار ختم کرانے کا اہتمام کرے۔ تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قرار دادوں کی پابندی کریں اور استعمار کے خاتمے سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔ امن و استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے تمام فریقوں کے درمیان ٹھوس مقالمے کے تعمیری حل پیش کریں ۔ سعودی عرب نے اپنا یہ موقف اقوام متحدہ میں متعین اپنے سفیر عبداللہ المعالمی کے توسط سے پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں استعما ر کے خاتمے سے متعلق دفعات پر قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 80سے زیادہ ممالک آزادی حاصل کر چکے ہیں ۔ان میں 11وہ بھی شامل ہیں جنہیں حق خود ارادی دینے کی سفارش کی گئی تھی ۔ 

شیئر: