Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

40 سال کی عمر تک شادی کرلوں گا،سدھارتھ ملہوترا

آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل شادی کرلیں گے۔ایک خصوصی انٹرویو میں33 سالہ اداکار سدرھاتھ ملہوترا نے بتایا کہ وہ انتہائی کم عمری میں ہی ممبئی آگئے تھے ۔ انہیں اداکار بنانے میں کرن جوہر کا ہاتھ ہے، اگر انہیں دھرما پروڈکشن کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں کام نہیں ملتا تو وہ آج اداکار نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ ان کے بہترین دوست ہیں۔
 

شیئر: