Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ

بالی وڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار اجے دیوگن ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم ’تانا جی‘ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کے تمام تر کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لئے ممبئی میں 5 بڑے سیٹ لگائے گئے ہیں جن کی مالیت 7 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔فلم میکرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’تانا جی‘ میں اجے دیوگن کے مدمقابل اداکارہ کے لئے ان کی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ’تاناجی‘ اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: