دہشتگردی کے الزم میں 355گرفتار
ریاض...سعودی سیکیورٹی فورسز نے 1439ھ کے دوران ریاستی سلامتی اور دہشتگردی کے الزامات میں 355ملزمان کو گرفتار کیا۔ان میں سے ایک کی شہریت نامعلوم ہے جبکہ دیگر کا تعلق 31ممالک سے ہے۔گرفتار شدگان کا مشترکہ ہدف سعودی سلامتی کو خطرات لاحق کرنا تھا۔ الوطن اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ریاستی سلامتی اور دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کئے جانے والوں میں 18 پاکستانی ، 14ہندوستانی، 123یمنی، 55شامی، 41مصری ، 19سوڈانی، 16ترکی ، 13فلپائنی، 5اردنی، 3،3افغانی لبنانی، 2،2انڈونیشی، چینی، قطری، بحرینی ، ایک، ایک چاڈ، مالی، عمان، امارات ، روس، ایتھوپیا، اریٹیریا، کینیڈا، صومالیہ، ایران، کرغیزستان ، کینیا، نائیجریا، فلسطین، سری لنکا اور امریکہ سے ہے جبکہ ایک کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی اور ایک درانداز ہے۔