Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

”بتی گل میٹرچالو“ کی توقع سے کم کمائی

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور کی پہلی بار ایکساتھ فلم' بتی گل میٹرچالو' بھی سینما پر خاص کمائی نہ کرسکی۔فلم کی کاسٹ کی فلم کی ریلیز سے منسلک تمام امیدیں دم توڑگئیں ۔توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ بڑی کاسٹ کی نئی فلم سینما پر کافی بزنس کرےگی مگر ایسا نہ ہو سکا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ”بتی گل میٹر چالو“ نے باکس آفس پر دو روز میں صرف پونے 7 کروڑ روپے ہی کمائے۔ فلم کی کہانی بجلی کے بلوں میں ہونےوالی کرپشن پر مبنی ہے جس میںشاہد کپور،شردھا کپور اور یامی گوتم اہم کردارادکررہے ہیں۔
 

شیئر: