Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہد کپور اقربا پروری کے خلاف میدان میں

اداکار شاہد کپور بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف میدان میں آنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ہم ایسے دور کا حصہ ہیں جہاں اقربا پروری واضح طور پر موجود ہے، ہروہ شخص جس کا تعلق اداکار، ہدایتکار یا پروڈیوسر سے ہوتا ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی اداکار بن جائے اور ایسے لوگ جن کا فنکاروں سے رابطہ نہیں، ان کوکام ملنا بھی خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔شاہد کپور نے کہا کہ بالی وڈ میں بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کا کہیں نہ کہیں کسی اسٹار سے تعلق ہے اور وہ سفارش پر انڈسٹری میں آتے ہیں۔یہ بلاشبہ بڑا تضاد ہے۔
 

شیئر: