Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ماہرہ افغان مہاجرین کیمپ میں

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین کی جانب سے پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔اداکارہ نے افغان مہاجرین بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بھی گایا۔ ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کی میزبانی کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ماہرہ کے اس اقدام کو سراہاجارہاہے۔

شیئر: