Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امریکہ شام کے خلاف جارحیت سے باز رہے، روس

ماسکو۔۔۔امریکہ میں روسی سفیر ایناتولی اینتونوف نے رواں ہفتے امریکی حکام کو بتایا کہ روسی حکومت کو اس طرح کی علامات پر شدید تحفظات ہیں کہ امریکہ شام میں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ روسی سفیر نے امریکہ کو شام کے خلاف بے بنیاد اور غیر قانونی جارحیت سے خبردار کیا ہے۔ واشنگٹن میں موجود روسی سفارت خانہ نے اپنے فیس بْک اکاؤنٹ پر لکھا کہ اینتونوف نے امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں شام کے لیے خصوصی امریکی نمائندے جیمز جیفری بھی شامل تھے۔

شیئر: