Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

امریکہ کی روس کے ساتھ ہتھیاروں کے ممکنہ سودے پرہند کو تنبیہ

واشنگٹن۔۔۔امریکی محکمہ دفاع نے ہند کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے روس سے ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اس کے لیے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ برقرار رہے۔ موجودہ امریکی قوانین کے تحت روس کے ساتھ اس قسم کے تعاون کا نتیجہ امریکی پابندیوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ امریکی حکومت اس بارے میں فکر مند ہے کہ ہندوستانی حکومت روس سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل  400 ایس  نہ خریدے۔

شیئر: