Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ناسا کا خلاء باز دوران تربیت مستعفی

واشنگٹن ۔۔۔خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلاء باز نے دوران تربیت استعفیٰ دیدیا۔ناسا کی خاتون ترجمان برانڈی ڈین کے مطابق گزشتہ کئی عشروں کے دوران ناسا کے کسی زیر تربیت خلاء باز کے مستعفیٰ ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ناسا ہر سال 18 ہزار امیدواروں میں سے خلاء بازی کی تربیت کیلئے صرف 12 افراد کا انتخاب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاء باز راب کولن 31 اگست کومستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ذاتی وجوہ کی بناء پر کیا ۔وہ 1968ء کے بعد تربیت کے دوران مستعفی ہونے والے پہلے خلاء باز ہوںگے۔

شیئر: