Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ایشوریہ پسندیدہ ہیں، ابھیشیک

بالی وڈکے معروف اداکار اور امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے کو پسندیدہ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطا بق سما جی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہو ئے ابھیشیک بچن نے فلم”فنے خا ن“ دیکھنے کے بعد فلم کو معیاری قرار دیا اور اس کی تعریف کی۔ انہوں نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اپنی جانب سے اچھی تمناﺅں اورخواہشات کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے اس فلم میں اپنی اہلیہ ، سابقہ ملکہ حُسن اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشو ریہ رائے کو پسندیدہ قرار دے دیاہے۔ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کے مداحوں نے اداکار کی جانب سے اپنی بیوی کو پسندیدہ قرار دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: