Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی

تہران۔۔۔ ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ منگل کے دن ایک ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک لاکھ انیس ہزار تک پہنچ گیا جو  نیا ریکارڈ ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ پیدا ہو رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصانات کے خطرات جنم لے رہے  ہیں۔ جنوری میں ایک ڈالر 42 ہزار900 ایرانی ریال کے برابر تھا۔ اس بحران  کے باعث  ایرانی حکومت نے گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے سربراہ کو تبدیل کردیا تھا۔

شیئر: