Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

جدہ ٹرمینل پر لیڈیز کاﺅنٹرز کا معائنہ

جدہ ...محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ کر حج ٹرمینل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لیڈیز کاﺅنٹر پر کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔ عازمین حج کے کوائف کے اندراج کے طریقہ کار کی بابت تسلی حاصل کی۔ الیحییٰ نے حج ٹرمینل پر انسداد جعلسازی ادارے کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ترغیب دی کہ وہ ضیوف الرحمن کے ساتھ مثالی معاملہ کریںاور انہیں معیاری خدمت فراہم کرنے پر توجہ دیں۔
 

شیئر: