بے روزگاروں میں 23فیصد 35برس سے اوپر
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
جدہ .... 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوراان روزگار کے متلاشی سعودیوں میں 23فیصد ایسے ہیں جن کی عمر 35برس سے زیادہ ہے۔ انکی تعداد 2لاکھ 51ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مملکت بھر میں 1.072ملین شہری روزگار کے متلاشی ہیں۔ ان میں 15برس سے لیکر65 برس تک کے لوگ شریک ہیں۔