Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

جعلی اکاؤنس کے ذریعہ ملک کو نقصان پہنچایا جارہاہے، بحرین

منامہ :بحرین نے ملک کے مفادات عامہ کو نقصان پہنچانے اور رائے عامہ کو بہکانے کے لئے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے۔بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپر جعلی اکاو¿نٹس قطر سے چلائے جارہے ہیں جن کے ذریعے بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ بیشتر اکاو¿نٹس بحرین کو مطلوب ا فراد چلا رہے ہیں۔بحرین اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی تعلقات کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف ایشوز کے ذریعے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کامقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ، بغاوت کو ہوا دینا اور منافرت کو شہ دینا ہے تاکہ بحرین کے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جاسکے۔اعلامیہ میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور جعلی رپورٹس کو آگے پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ موجودہ مرحلے میں قوم کے عظیم تر مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں ، اتحاد ، آگہی اور امنِ عامہ کی ضرورت ہے اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانا ہر کسی کی ذمے داری ہے۔
بحرین کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: