Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

بحرین نے القصیم میں دہشتگردی کی مذمت کردی

ریاض.....بحرین نے القصیم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ قرار دیکر اسکی مذمت کردی۔ بحرین نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ سعودی سیکیورٹی فورسز مملکت بھر میں امن و استحکام کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ بحرین نے دہشتگردی اور تشدد سے متعلق اپنے روایتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ عالمی امن و سلامتی کو متزلزل کرنے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
 

شیئر: