Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

برطانوی جریدے کی مغالطہ آمیزی

لندن .... برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف نے مملکت میں قیدیوں کے حالات سے متعلق برطانوی جریدے گارجین کی رپورٹ کو مغالطہ آمیز قرار دیدیا۔ سعودی سفیر نے برطانوی جریدے کے ایڈیٹر کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ سعودی عرب ہر طرح سے تشدد کا مخالف ہے اور عدالت کے دائرے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ پوری دنیا میں انسداد دہشتگردی کا سب سے سخت قانون سعودی عرب میں ہے۔ یہ قانون بھی انسانی حقوق کے مسلمہ بین الاقوامی معاہدوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت میں کسی بھی شہری یا غیر ملکی کےخلاف کوئی فیصلہ اس وقت تک جاری نہیں ہوتا تاوقتیکہ اس پر الزام ثابت نہ ہوجائے۔ سعودی قانون میں قیدیوں کے جسمانی و ذہنی سلامتی کی ضمانتیں موجود ہیں۔سعودی حکومت قیدیوں کو قانونی معاونت بھی فراہم کرتی ہے۔ 
 

شیئر: