Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

1319591غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے

ریاض.... 26صفر 1439ھ سے لیکر 14شوال 1439ھ تک اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالے 13لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق مملکت بھر سے13لاکھ19ہزار591غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میں سے 9لاکھ84ہزار200اقامہ ، 2لاکھ 28ہزار988محنت قوانین اور ایک لاکھ6ہزار403سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی میں پکڑے گئے۔ مملکت میں دراندازی کرنےوالے20ہزار95گرفتار کئے گئے۔ ان میں 53فیصد یمنی، 44فیصد ایتھوین اور 3فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ سعودی سرحدی عبور کرنے کی کوشش کرنےوالے 851بھی گرفتار کئے گئے۔ 
 
 

شیئر: