ماسکو: تیونس نے ثابت کردیا کہ وہ انگلینڈ کے لئے آسان حریف نہیں۔ قرطاج کے شاہینوں نے انگلینڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم ورلڈ کپ میں عرب ٹیموں کے ساتھ ہونے والے المیہ کا اعادہ تیونس کے ساتھ بھی ہوا اور میچ ختم ہونے سے ایک لمحہ پہلے نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔
انگلینڈ کے اٹیک خطرناک اور بے حد وحساب تھے مگر تیونس کے کھلاڑی بھی متعدد مرتبہ جوابی حملے کرتے رہے۔ پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں انگلینڈ نے پہلا گول کیا۔ بعد ازاں 35ویں منٹ پر ریفری نے تیونس کو پینالٹی دیا جسے فرجانی ساسی نے خوبصورت انداز میں گول کرکے برابری کرلی۔ دوسرا ہاف مکمل طور پر انگلینڈ رہا جبکہ تیونس کے کھلاڑی دفاعی پوزیشن تک محدود رہے۔ گوکہ تیونس کی دفاعی لائن میں ٹیکنیکل کمزوری پائی گئی جس سے انگلینڈ کی ٹیم نے خوب فائدہ اٹھایا۔
بار بار اٹیک کے سامنے تیونس کی دفاعی لائن ڈٹی رہی مگر آخری منٹ پر جب میچ ختم ہونے جارہا تھا دفاعی لائن سے غلطی ہوئی اور انگلینڈ کے کھلاڑی نے گول کرکے برتری حاصل کرلی۔گوکہ تیونس ہار گئی مگر اس کی ہار بھی جیت سمجھی جارہی ہے۔