Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

فیفا ورلڈ کپ: میزبان روس دوسرے میچ کیلئے تیار

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں آج کے 2میچ گروپ ایچ کے کھیلے جائیں گے اس کے بعد گروپ اے سے دوبارہ میچز کا شروع ہو گا جس میں ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم روس اپنا دوسرامیچ کھیلے گی ۔ منگل 19جون کو پہلا میچ گروپ ایچ کی ٹیموں جاپان اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 5بجے شروع ہو گااور مورڈویا ارینا اسٹیڈیم ،سرانسک میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں گروپ ایچ کی ٹیمیں پولینڈ اور سینیگال آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغازرات 8بجے ہو گااورماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں دوبارہ گروپ اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میزبان روس کا مصر کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔محمد صلاح شائقین کے سامنے جلوہ گر ہو ں گے یا نہیں میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔ 

شیئر: