فٹنس میری زندگی ہے، رکول پریت سنگھ
بالی وڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا ہے کہ فٹنس میری زندگی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کامیڈی فلم میں اپنے کردار کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس کے لئے خود کو فٹ رکھنے کی خاطر بہت زیادہ محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس میرے لئے زندگی ہے جس کا مقصد سمجھ بوجھ، جدید خیالات اور خود میں بہتری لانا ہے۔ چاہے میں پریشان ہوں یا خوش مجھے ورک آﺅٹ کرنا پسند ہے۔