Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

آئندہ ایسے گانے پیش کروں گا جن میں پیغام ہو،عارف لوہار

معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ گلوکار اپنی گائیکی سے ایسے پیغام لوگوں تک پہنچا سکتا ہے جس سے معاشرے میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضا بن سکے۔انہوں نے کہا کہ65کی جنگ سے لیکر آج تک جتنے بھی ملی نغمے بنے ہیں ان کو سن کر لوگوں کے دلوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی چیز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے۔عارف لوہار نے کہا کہ آئندہ میں ایسے گانے پیش کروں گا جن میں سننے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہو اور جس کے مثبت اثرات معاشرے پر مرتب ہو سکیں اس بات کو میں نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔
 

شیئر: