Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات امن کا واحد موقع ہے، ٹرمپ

 واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن سے ملاقات امن کا واحد موقع ہے۔کم جونگ اَن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم ملاقات کل منگل کو سنگاپور میں ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو امن کا مشن قرار دیا۔کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر وہاں سے روانہ ہو گئے ہیں۔روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ اپنے لوگوں، اپنے خاندان اور اپنے لیے کچھ مثبت کر سکتے ہیں۔امریکہ کو امید ہے کہ اس ملاقات سے ایک ایسے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں کم جونگ اَن آخرکار اپنے جوہری ہتھیاروں پر کام بند کر دیں گے۔

شیئر: