Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جرمن لڑکی کے قتل پر عراقی نوجوان گرفتار

برلن۔۔۔جرمنی میں  14 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں عراق سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ اس ملزم کی جرمنی حوالگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملزم کو جرمنی لانے کی خاطر تمام بین الاقوامی قواعد پر عمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے عراقی حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ملزم کام نام علی بی بتایا گیا ہے جس کی عمر 20 برس ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق بطور مہاجر جرمنی آنے والا علی اپنے کنبے کے ساتھ اچانک31 مئی کو جرمنی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

شیئر: