Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گائے کو سزائے موت

بلغاریہ کی عدالت میں ایک انوکھا فیصلہ سنایاگیا جہاں انسانوں کے بجائے ایک گائے کو سزائے موت سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے سربیا کی سرحدی حدود پارکرنے والی گائے کوسزائے موت دی گئی ہے ۔بلغاریہ کے شہری کی گائے سربیا پہنچ گئی جہاں کے مکینوں نے اسے اپنے پاس رکھ لیا۔ بلغاریہ کے شہری نے گائے کی تلاش میں چیک پوسٹوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ایک گائے سرحد پار کرکے آئی ہے۔ گائے کا مالک اسے لےکر واپس بلغاریہ آگیا تاہم قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر گائے کو ہی غیرقانونی سرحد پار کرنے کے جرم کا مرتکب ٹھہرادیاگیا۔
 

شیئر: