Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

کابل کی پہلی موبائل لائبریری

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل لائبریری سامنے آئی ہے۔ چار مغز نامی یہ موبائل لائبریری ایک نیلے رنگ کی بس میں بنائی گئی ہے جہاں جہاں یہ بس نما لائبریری جاتی ہے ،وہاں کے بچے اس سے بغیر کسی معاوضے کے اس میں رکھی کتابوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس لائبریری سے روزانہ لگ بھگ 300 بچے مستفید ہوتے ہیں ۔وہ اپنی من پسند کتابوں کوپڑھنے کے لئے اس بس میں سوار ہوجاتے ہیں۔اس بس میں درسی کتابوں سے ہٹ کر مختلف موضوعات کی کتابیں دستیاب ہیں۔یہ لائبریری ایک طالبہ فرشتے کریم نے مرتب کی ہے۔
 
 

شیئر: