Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

دنیا کی سب سے چھوٹی استری

حال ہی میں ایک ایسی استری سامنے آئی ہے جو ایک انسانی ناخن کے برابر ہے۔ اسے دنیا کی سب سے چھوٹی استری ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔میڈیا خبروں کے مطابق ایک ہندوستانی شہری نے چھوٹی سی استری ایجاد کرلی ہے جو اس نے اپنی بیٹی کی گڑیا کے کپڑوں کیلئے بنائی ہے جو ایک منفرد اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اپنی نوعیت کی اس چھوٹی سی استری کو سائنس عجائب گھر میں رکھاگیاہے جہاں دیکھنے والے اسے حیرت سے دیکھتے رہ گئے۔اس استری کی چوڑائی صرف 9.5ملی میٹر ہے جو صرف 9 وولٹ کی بجلی سے چلتی ہے اور بڑی استریوں کی طرح اس سے کپڑوں کی شکنیں دو کی جاسکتی ہیں۔
 
 

شیئر: