Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یورپ میں فضائی آلودگی، متعدد یورپی ممالک کیخلاف قانونی چارہ جوئی

برسلز ۔۔۔ یورپی کمیشن نے غیر معیاری اور ہوائی آلودگی کی وجہ سے متعدد یورپی ممالک کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق اب جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہنگری ، اٹلی اور رومانیہ کو یورپی آئینی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اس بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اب اس سلسلے میں مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ۔ یورپی کمیشن کے بقول ان ممالک نے فضائی آلودگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے کوئی مناسب منصوبے پیش نہیں کئے ۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ فضا میں نائٹروجن آکسائیڈ کی یورپی حد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

شیئر: