Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پرکاش راج نے امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیدیا

بالی وڈ فلموں کے نامور ویلن پرکاش راج نے ہندوستانی میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیدیا۔پرکاش راج آج کل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوںنے پہلے گوری لنکیش کے قتل پر زبان کھولی اور نریندر مودی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ پھر بتایا کہ مودی کے خلاف بولنے کے بعد سے انہیں بالی وڈ میں کام نہیں مل رہا اور امیتابھ بچن ان کی زد میں ہیں۔ہندوستانی صحافی برکھادت کو دئیے گئے انٹرویو میں پرکاش راج نے امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ 8سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی پرانہوں نے کوئی آواز نہیں اٹھائی ،اگر وہ اپنی جاندار آواز اٹھاتے توان کی سنی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے اس معاملے پربولنے سے صاف انکار کیا جبکہ معاشرے کو ٹھیک رکھنے کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے ۔انٹرویو سے قبل ایک بیان میں پرکاش راج نے امیتابھ بچن سے کہاتھاکہ آپ کا احترام کیا جاتا ہے،اب بولئے سر ،ہمیں آپ کی آواز کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: