Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

میری فلم میرا کی زندگی پر مبنی نہیں، ثاقب ملک

فلم ساز ثاقب ملک نے ادا کارہ میرا کی زندگی پر فلم بنانے کی خبروں کو مسترد کردیاہے ۔ایک انٹرویو میں ثاقب ملک نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں، میری فلم میرا کی زندگی پر مبنی نہیں۔اس میں بہت سے کرداروں کو پیش کیا جائےگا جبکہ فلم کے اسکرپٹ پر تاحال کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات اسکرپٹ مکمل ہونے اور کاسٹ کا انتخاب کرنے کے بعد شیئر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ہم کافی ود میرا کو مکمل کرنے کے لئے مواد اکھٹا کررہے ہیں ۔
 
 

شیئر: