دبلے پتلے رنبیربنے بھاری بھرکم سنجے
بالی وڈ انڈسٹری میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ' سنجو' کے چرچے ہر زباں پر ہیں۔ ٹریلر میں رنبیر ہوبہو سنجے دت کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے روپ اور انداز پرہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر سریش نے کہا کہ رنبیر کپور کو سنجے دت کے انداز میں ڈھالنے کیلئے کئی جتن کئے جس میں ان کے پتلے لمبے چہرے کو بھاری بھرکم دکھانے کیلئے سنجے دت کے چہرے کے ناپ کے مطابق رنبیر کے چہرے کو پراستھیٹک سے تبدیل کیاگیا۔ فلم'سنجو' کا ٹریلر آتے ہی جہاں رنبیر کپور کے سنجے کے کئی روپ میں مختلف انداز میں سامنے آنے کے بعد رنبیر کپور کی اداکاری کو داد دی جا رہی ہے۔