Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

سعودی عرب پر کیچڑ اچھالنے والے صحافیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ریاض... ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر کیچڑ اچھالنے والے صحافیوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سعودی ذرائع ابلاغ انہیں اپنے کسی بھی پروگرام میں شریک نہ کرے۔ القحطانی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ شہزادہ خالد الفیصل کا یہ کہنا کہ ایسے شخص کی میزبانی جس نے ہماری قیادت اور وطن عزیز کی پگڑی اچھالی ہو ناقابل فہم ہے۔ معذرت کرنے والے اس سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں۔
 
 
 

شیئر: