Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سامانے سعودی انڈین وفا کمپنی کو حتمی انتباہ جاری کر دیا

ریاض.... سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی(ساما) نے سعودی انڈین کوآپریٹیو انشورنش کمپنی وفا کو حتمی انتباہ جاری کر دیا۔ 2017ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران مالیاتی نگرانی کی رپورٹوں سے واضح ہوا تھا کہ وفا کمپنی کو قانونی طور پر جتنی رقم جمع کرنی تھی اس سے کم رقم جمع کی گئی۔ ساما نے قانونی تقاصے پورے نہ کرنے پر وفا کمپنی کوحتمی انتباہ جاری کردیا۔ سعودی انڈین کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ 30ستمبر 2018ءتک اپنی قانونی پوزیشن درست کر لے او راپنے خرچ پر آزاد مشیر تعینات کر دے وہی اس حوالے سے مشاورت فراہم کرے گا۔ سامانے خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے مہلت کے اندر مطلوبہ کارراوائی نہ کی تو ایسی صورت میں انشورنس کرانے والوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساما نے انشورنس کرانے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق پر جمے رہیں اور کمپنی سے مطالبہ جاری رکھیں۔ کمپنی کے منفی رویے پر ساما سے شکایت کا اہتمام کریں۔ 
 
 
 

شیئر: