کلنک کاسیٹ ، ورون کی ورزش
بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم کلنک کے سیٹ پر ورزش کی وڈیو جاری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک ورما نے اداکار ورون دھون کے لئے فلم کلنک کے سیٹ پر جم کی سہولت فراہم کی ہے جہاں ٹرینر پراشانت ساونت اداکار ورون دھون کو تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے ورون دھون کے جم ورک آﺅٹ سیشن کی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی جس میں ورون دھون بھاری ٹائر اٹھا کر ورزش اور زور آزمائی کر رہے ہیں۔ اداکار ورون دھون فلم سوئی دھاگہ اور کلنک میں دکھائی دیں گے۔