Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

لوٹ مارکرنےوالا 3 رکنی گروہ گرفتار ، نقلی پستول اور لوٹی گئی رقم برآمد

ریاض.... پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال کی جانے والی نقلی پستو ل برآمد کر لی ۔ ریجنل پولیس کے مطابق ایک پاکستانی فارماسسٹ نے خلیج تھانے میں رپورٹ درج کروائی کے نامعلوم افراد اسکی فارمیسی میں داخل ہوئے اور اسے پستول دکھاتے ہوئے ایک جانب ہٹ جانے کو کہا اور کیش بکس میں موجود تمام نقدی لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے شہر میں گشت پر موجود تمام موبائل یونٹس کو نامعلوم ملزمان کے بارے میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے مشکوک افراد سے تفتیشی کے احکام صادر کر دیئے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ معمول کی ڈیوٹی کے دوران پولیس موبائل پارٹی نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس میں 3 افراد سوار تھے ۔ پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر وہ گھبرا گئے اور بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے ان کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر کے تھانے پہنچادیا جہاں ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تینوں ملزموں کو تعلق اسی نامعلوم گروہ سے ہے جن کی تلاش جاری تھی ۔ ملزمان جن میں ایک سعودی اور 2 مصری شامل تھے ،نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ۔انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا نقلی پستول اور 2702 ریال بھی برآمد ہو ئے ۔ ملزمان کےخلاف ابتدائی چالان مکمل کرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کی تحویل میں دے دیا جہاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے جس کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت کے حوالے کیاجائیگا۔ 
 

شیئر: